
صحت سے وابستہ ماہرین نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں موسم سرما میں کووڈ پھیلنے اوربحران سے بچنے کے لئے پہلے جیسی پابندیوں کا فوری اطلاق لازمی ہے۔

برطانیہ میں کووڈ کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ نئے اعدادو شمار کے مطابق سات دنوں میں کووڈ کیز کی تعداد مسلسل چالیس ہزار سے زیادہ رہی ہے جبکہ پیر کے روز 43,738 نئے کیسز رجسٹرکئے گئے تھے۔ تاہم گزشتہ موسم سرما کی بہ نسبت اموات کی تعداد کافی کم ہے۔
بزنس سیکریٹری کواسی کوارٹینگ نے ماہرین سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال پلان بی کی ضرورت نہیں ہے البتہ انہوں نے بڑے پیمانے پر جیب بوسٹر لگوانے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایک اورلاک ڈاؤن کے حق میں نہیں ہیں اور نہ ان حصولیابیوں کو برباد کرنا چاہتے ہیں جو معیشت بحال کرنے کے بعد حاصل کی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں مطمئن اور بے فکر ہوکر بیٹھنے کا تاثر نہیں دینا چاہتا مگر اس وقت ہمارا طریقہ کار، کارگارثابت ہورہا ہے۔
Click to rate this post!
[Total: 0 Average: 0]